مینگورہ ، ملٹی زر انٹرنیشنل کی جانب سے سوات میں زلزلہ سے قبل آگاہی کیلئے سیکٹی ٹیکنالوجی فراہم ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر اور ملٹی زر انٹر نیشنل کے مابین معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوئے ، اس سلسلے مین ڈی سی سوت کے کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ، کنٹری ڈائریکٹر اور ملٹی زر انٹرنیشنل نے تفصیل سے سیکٹی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا کہ اس سسٹم کی رو سے خصوصی سائرن آنے پر آبادی کو مقررہ وقت میں خالی کرانا اور انسانی جانوں کو بچا نے کیلئے اقدامات ہوں گے ، اس سلسلے میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے ، زلزلہ آنے سے قبل لوگوں کو آگاہ کیا جائیگا ، بتایا گیا کہ جانوروں کی طرح اس ٹیکنالوجی کو قبل ازوقت پتہ چلتا ہے اور اس کے بعد متعلقہ حدود میں خصوصی سائرن کا آواز سننے کے بعد ہمیں ایمرجنسی اقدامات اٹھانے ہوں گے ، اس موقع پر اے سی بابوزئی اشفاق خان ، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر راحت اللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ، ڈی سی محمود اسلم وزیر نے ملٹی زر انٹرنیشنل کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے ، اس آفت سے قبل آگاہی اور ٹیکنالوجی کی فراہمی نیک شگون ہے ، اس سے کم سے کم جانی نقصان ہوگا اور لوگ بروقت آبادی سے دور ہوسکیں گے ، ملٹی زر انٹرنیشنل کی جانب سے ملک بھر کے 9 مقامات پر سیکٹی ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے اور وہاں پر باقاعدہ گی سے اس پر کام ہورہا ہے ۔
894 total views, no views today


