سوات(بیورورپورٹ)ضلع بونیر میں تین بھائیوں کے پے درپے قتل کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کے لئے ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن عبدالغفورآفریدی نے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی کی قیادت ریجنل ریویوبورڈ کے ایس پی فرمان اللہ خان کریں گے اور تمام قتل کے محرکات سامنے لاکر رپورٹ پیش کریں گے۔ڈی آئی ڈی ملاکنڈ ڈویژن آفس کے ترجمان کے مطابق بونیر کے علاقے سورا(ناؤگئی) 26اپریل کو ملزم سید غاور خان ولد مومن خان سکنہ سورا نے فائرنگ کرکے بائیس سالہ ظہورعباس ولد ظاہر زادہ کو قتل کردیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق اس سے قبل 25جنوری 2015میں ملزم سید غاورخان کے بھائی سکندر خان نے مقتول کے بھائی حلیم زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا،مقتولین کے تیسرے بھائی نویدعلی کو 29جون 2016کو قتل کیا گیا تھا اور اس کے قتل کے الزام میں تین ملزمان ابدارعلی،راحت علی اورخالد احمد کو گرفتار کرلیا گیا تھا،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفورآفریدی نے تینوں بھائیوں کے قتل کے محرکات کو سامنے لانے اور جدید طرز پر تفتیش کرنے کے لئے ریجنل ریویو بورڈ کے ایس پی فرمان اللہ خان کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دیکر انہیں ہدایات جاری کردی ہیں کہ جلد ازجلد اس عمل کو مکمل کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے
572 total views, 2 views today