سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،سیدو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سوات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار مریض بیماری سے چل بسے ہیں
ہسپتال انتطامیہ کے مطابق اب تک ہسپتال میں 133 مریض کا علاج جاری ہے ، جس میں سے 73 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی افراد کا ٹیسٹ انا ابھی باقی ہے
سیدو ہسپتال کے مطابق علاج کے بعد صحتیاب ہونے والے 20 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔جبکہ سات مریضوں کا ٹیسٹ منفی انے کے بعد ان مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے
ترجمان سیدو ہسپتال ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹؤں میں جو چار مریض جاں بحق ہوئے تھے ان میں تین کا تعلق سوات جبکہ ایک کا دیرلوئر سے ہے ۔
832 total views, no views today



