مینگورہ(ناصرعالم)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان ورہنماء محمداعجازخان نے کہاہے کہ ادویات کی روزانہ کی بنیادپر بڑھتی ہوئی قیمتیں موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ایک طرف عوام کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے ہورہے ہیں اوردوسری جانب عوام کو بنیادی سہولیات کے لئے ترسایاجارہاہے جس سے موجودہ حکومت کے قول و فعل میں واضح تضاد نظرآرہاہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اس قوم کی بدقسمتی ہے کہ نہ تو اسے معیاری اشیاء مل رہی ہیں اور نہ ہی اسے طبی سہولیات میسرہیں،یہاں پرکھلے عام ناقص اشیاء فروخت ہورہی ہیں جبکہ دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادپر اضافہ ہور ہاہے،دیگراشیاء کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں،مہنگائی،بے روزگاری اوردیگرمسائل ومشکلات نے مل کرعوام کاجینامحال کررکھاہے مگر حکومت کوان کےحال پرترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے لہٰذہ حکومت مزید انہیں آزمائش میں ڈالنے کی بجائے ان کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ وہ سکھ کی سانس لے سکیں
958 total views, no views today



