سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں کانجو پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا ،ریکارڈ چیک کیا،اور سایئلین کے مسائل سے آگاہی حاصل کیوزیر اعلی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے برتاو کے بارے معلومات حاصل کیں ،وزیر اعلی نے تھانے میں موجود سائلین سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا اور تھانے کے انچارج کو ان سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،،وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پولیس تھانوں میں آنے والے سائلین اور عوام کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھیں،،وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس اپنا عمومی رویہ بہتر کرکے عوام کے اعتماد کو بحال کر سکتی ہے،
پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے، اسے عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا،
898 total views, no views today



