سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کوویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سنٹرلائز آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا افتتاح محمد خالق کاکا نے کیا
افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی محمود خان کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کاکا نے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سوات سمیت پورے صوبے میں صحت کے سہولیات کی فراہمی کیلیے ترجیحی بنیادوں ہر توجہ دے رہے ہیں اور کورونا صوبے میں کورونا کے صورتحال سے نمٹنے کیلیے وزیر صحت سمیت تمام حکام کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں کہ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے لڑنے کیلیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کورونا کا مکمل خاتمہ ہوجایئگا اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہویے بتایا گیا کہ اکسیجن پلانٹس کی کپیسٹی 8400 ایم 3 ہے۔ ہسپتال میں پلانٹس سے کوویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل اکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی۔ پلانٹس اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ اکسیجن گیس فراہم کرے گا۔ اکسیجن کے عام ایک بڑے سلنڈر میں 6.9 ایم 3 گیس ہوتی ہے۔اس پلانٹ میں بارہ سو سلنڈروں کے گیس آسکتی ہے۔ پلانٹس سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈڈ ختم ہو جائے گا۔
727 total views, 2 views today