سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی خصوصی ہدایات پر بابوزئی کے مختلف جگہوں پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شاکر اللہ خان کا اچانک چھاپہ کہی دوکانداروں کو لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیااسسٹنٹ کمشنر ریونیو شاکر اللہ خان کے مطابق مینگورہ چینہ مارکیٹ اور ڈسپنسری رنک محلہ شاہدرہ وتکے ،تاج چوک،نیوروڈ،ملاکانانوں محلہ کے دکانداروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جس پر مینگورہ چینہ اور ڈسپنسری رنک محلہ شاہدرہ وتکے ،تاج چوک،نیوروڈ،ملاکانانوں محلہ کے دکانداروں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اعلان نہیں کرتی تب تک مینگورہ بازار بند رئیگا کسی نے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کورونا وباء کے کیسز میں کمی لانے اور اپنے اور اپنے پیاروں کی جانیں بچانے کیلئے نافذ لاک ڈاوٴن /ایس او۔پیز پر عملدرامد کریں اور ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کریں ۔۔
1,026 total views, 2 views today