منگورہ،سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے فائنل ائیر کا امتحان ایک مہینے کے لئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سکیورٹی صورت حال کے باعث ہوسٹل کی بندش کی وجہ سے پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ہے سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ کا خیبر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے امتحان ایک مہینے کے لئے ملتوی کرنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث ہوسٹل بند ہونے کی وجہ سے پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اس لئے ہم خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امتحانات مزید ایک مہینہ ملتوی کی جائے تاکہ طلبہ کو امتحان کی تیاری کا موقع ملے۔ اگر مطالبے پر اگر چار دن کے اند ر اندر مطالبے پر غور نہیں کیا گیا تو صوبہ بھر کے طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
706 total views, no views today


