سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری اگئی ۔ ایک ہفتہ سے بند سوات کی سڑکیں سیاحوں کیلئے اج رات بارہ بجے کھول دی جائیں گی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اج بارہ بجے لاک ڈاون ختم ہوجائے گی جبکہ اس میں توسیع نہیں کی جارہی ہے ۔ زرائع کے مطابق سوات کے تمام سیاحتی علاقوں سے لاک ڈاون ختم کیا جارہاہے تاکہ سیاح سوات کے حسین وادیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ائیں ۔ ضلع۔انتظامیہ کا کہناہے کہ سیاح کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
855 total views, no views today
Comments



