تحریر ؛۔عارف یوسفزئ شانگلہ
ضلع شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری سے 14 کلومیٹر دوری پر یونین کونسل پیر آباد اور یونین کونسل الپوری کے بارڈر پر ایک خوبصورت ترین اور سیاحتی مقام کڑال سر واقع ہے۔ جوسطح سمندر سے اس کی بلندی 8520 فٹ ہے۔

وادی کڑال سر تک جانے کیلئے ایک کچا سڑک ہے جو کہ ٹانگو باسی اور سین سر میاں کلے سے نکلتا ہے اس پر صرف اور صرف 4×4 گاڑیاں جاسکتی ہے، جو کہ کڑال سر سے نیچے ایک گاوں تک پہنچ جاتی ہے۔ کڑال سر کے میدان تک پہنچنے کیلے وہاں سے پیدل جانا پڑتا ہے جو کہ 20 سے لیکر 30 منٹ تک کا سفر ہے۔ کڑال سر کی ایک طرف فلک بوس پہاڑیاں تو دوسرے طرف سرسبز وشاداب میدانیں انسان کی دل کو مقناطیس کی طرح کھینچتی ہے۔ کڑال سر میں وہ سب حسین مناظر موجود ہے جو کہ سیاح کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس پہاڑہ کےایک طرف ایک وسیع جھیل ہے جو کہ پگھلے ہوے برف کے پانی سے بنا ہے تو دوسری طرف کھیل کھود کیلئے ایک بڑا میدان ہے۔ بیک گراونڈ میں سپین سر، بہادر سر اور جبہ کی پہاڑی چوٹیاں اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے۔ اگر سڑک کی مکمل بندوبست کی جاے تو 5 یونین کونسلز پیراباد ، لیلونئ ، الپوری ، شاہپور اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔اور باہر سے آنے والے سیاحوں کیلے ایک بہترین سیاحتی مقام ہوگا ۔جس سے زیادہ ترمقامی لوگوں کو اپنے ہی گھروں پر روزگار ملیں گے ۔

2,065 total views, no views today



