سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں ٹریفک حادثات ،دونوں حادثات میں 4افراد زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ مٹہ کے علاقے شکردرہ میں پیش آیا جس میں موٹر سائیکل نوجوان ثناءاللہ شدید زخمی ہوا ،دوسرا واقعہ خوازہ خیلہ کے علاقے عالم گنج کے مقام پر پیش آیا جس میں دوموٹر کار آپس میں ٹکرانے کے حادثہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں پہنچایا۔
940 total views, no views today
Comments



