مینگورہ(نامہ نگار)شہید محمد فاروق کی دوسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی،اس حوالے سے سیدوشریف میں تقریب منعقدہوئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات،تاجروں اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدرحاجی عبدالرحیم،حاجی زاہدخان،شہید محمد فاروق کے بھائی ڈاکٹرخالدمحمودخالد اور دیگر نے کہاہے کہ شہید محمد فاروق ایک مخلص اور دیانتدار نوجوان تھے جو دوسال گزرنے کے باوجود آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے،دوسال قبل نوجوان محمد فاروق روڈحادثہ میں ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جداہوگئے تھے جن کی کمی آج بھی محسوس کررہے ہیں تاہم دوست واحباب اور اہل علاقہ سمیت دیگرلوگوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہے،اس موقع پر شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی،ملک وقوم کی ترقی اور کرونا سمیت دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا مانگی،تقریب سے فضل محمد،عبدالعلی،اقبال حسین،خورشید کاکاجی،طار ق خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
796 total views, no views today



