سوات(سوات نیوز)اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) کبل عامر علی شاہ کی پولیس نفری کے ہمراہ تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل ون ویلنگ اور کم عمر بائیکرز کے خلاف کارروائی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے ایس ایچ او کانجو کو ٹاؤن شپ میں ٹریفیک پولیس کی تعیناتی کی ھدایات جاری کر دی گئیں۔
ڈی سی سوات جنید خان نے موٹرسائیکل حادثوں کے بعد کم عمر نوجوانوں پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کی ہے ۔ اور جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرینگے ان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کیا جائیگا۔
1,934 total views, no views today
Comments



