مینگورہم ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے نے کہا ہے کہ سال 2013-14 میں بہتر اقدامات کی بدولت سوات میں ڈینگی سے اموات واقع نہیں ہوئی ، اس سلسلے میں ڈینگی کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر یں گے ، آئندہ بھی اس قسم کے بہتر اقدامات کی بدولت ڈینگی کو کنٹرول کرسکیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سیدو شرف میں ڈینگی وائرس کی روک تھام میں بہتر کارکر دگی دکھانے والوں ایل ایچ ایس ، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت سوات کے حکام اور میڈیا کے عہدیداروں میں بہتری کارکردگی سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان ، اے سی بابوزئی اشفاق خان ، اور دیگر نے بھی خطا ب کیا، جبکہ س موقع پر ڈینگی مہم میں حصہ لینے والوں میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، ڈی سی سوات محمود اسم وزیر نے کہا کہ ڈینگی لارواز کے خاتمے اور عوام میں بہتر طریقے سے شعور اجاگر کرنے سے گذشتہ سال ڈینگی سے اموات واقع نہیں ہوئی ہے جہ کہ بہتری کارکردگی کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہم اسطرح کے اقدامات کرسکیں گے ، اور اس سلسلے میں سب سے بڑا کام عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا وہ بھی کردیا گیا ہے اور ہمارے اقدامات کی بدولت آئندہ لارواز بھی بر آمد نہیں ہوں گے ، جس کا پہلے دو سالوں میں خاتمہ کردیا گیا ۔ آ
680 total views, no views today


