سوات(سوات نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2 مئی 2019 کو رکھا تھا ۔ مہمند ڈیم دریائے سوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ کثیر المقاصد منصوبہ سیلابی صورتحال کو کنڑول کرنے، زراعت اور شہری ضروریات کے لیے پانی ذخیرہ کرنے، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ تین سو نو ارب سے زائد (309.6) ارب روپے کی لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی جس میں 1.293 میلین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
1,078 total views, no views today



