سوات(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملک شير دل خان کے زیر نگرانی اج ضلعی دفتر سیدو شریف سوات میں تمام سات تحصیلوں سمیت کالام سٹیشن کے سٹیشن ہاوس انچارج ،ٹرانسپورٹ افیسر، کنٹرول روم انچارج اور تمام دیگر ایڈمن سٹاف کیساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔
انہوں نے نئے انے والے سال میں ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔
ملک شیر دل خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افسران بالا کے ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سوات ہر قسم حالات سے نمٹنے اور عوام الناس کی خدمت میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام اٹھ سٹیشنز میں ایمبولینسز ،فا ئر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیا ر رہیں اور عوام الناس کو ان کے گھر کے دہلیز پرمفت سہولیات فراہم کریں۔
941 total views, no views today



