سوات ، پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نویکلے کے کابینہ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی، ممبر قومی اسمبلی مراد سعید ہمارا مسلہ حل کردو ورنہ نویکلے کے مین روڈ پر اپ بورقہ میں جائینگے، نویکلے کے لوگوں کا سوئی گیس پائپ نہ بچھانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ائیر پورٹ روڈ کئی گھنٹوں کیلئے بند ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نویکلے کے صدر شوکت علی،نجیب اللہ ،عبد الرشید،عبد الوہاب اور سابق ناظم بنڑ فریدون خان نے نویکلے چوک میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2004میں محکمہ سوئی گیس کے بڑا لائن بچھانے کی بعدعلاقہ کو نئی لائن بھی دینا تھا ،گورنمنٹ سے منظور ی بھی ہوئی تھی کہ اس علاقہ کو نئی لائن بچھایا دیا جائیے،لیکن امیر مقام کے حکم پر ہمارے یونین کونسل کو نئی لائن دی گئی ، وہ ہمارے ممبران کو سیاسی شکست دے رہے ہیں ،اور آج تک وہ اپنے مہم میں کامیاب ہوگئے ، ہمارے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید صرف اسلام اباد میں ٹی وی پر نظر آرہاہے ،انکو سوات کے مسائیل کا پتہ نہیں ہے،وہ اسمبلی میں مزے کر رہے ہیں ،اور یہاں پر ہم لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ،اگر مراد سعید نے ہمارے اس مطالبہ کو حل نہیں کیا، توانکو نویکلے کے راستہ پر انے نہیں دینگے ،وہ بھی بورقعہ میں جا ئینگے، پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نویکلے کے تمام عہدیدار اور کارکنا ن مستعفی ہو جائینگے ،مقریرین نے پیر کے روز تک اپنا احتجاج ملتوی کر دیا اگر پیر کے روز تک ہمار مسلہ حل نہیں ہوا تو پھر بھی نویکلے چوک میں دھرنا شروع کرینگے ،ہمارا دھرنا پر امن ہے اور پر امن طریقہ سے اپنے مسلہ کو حل کر رہے ہیں ،اس موقع پر سٹیج سیکرٹری نجیب اللہ نے امیر مقام کی کارکردگی کو سراہا کہا کہ وہ تو ممبر اسمبلی بھی نہیں ہے اور ہرجگہ میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں جبکہ بریکوٹ میں گیس لوپریشر کے خاتمہ کیلئے فلانٹ کا افتتاح بھی کیا،ہمارے ممبران تو بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
732 total views, no views today


