سوات، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید44کروڑ روپے کی منظوری دیدی، 54منصوبوں پر7کروڑ روپے 10کروڑ روپے ڈگری کالج 20کروڑ روپے مینگورہ شہرکے خوڑکی صفائی 8کروڑ روپے خوڑکے حفاظتی پشتوں پرخرچ کی جائے گی مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کی اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری ایم پی اے فضل حکیم خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری کام کرنے کی ہدایت کردی ، سرکاری آفیسرز کو عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کرنے اورایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت، اجلاس میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے علاوہ تمام ممبران صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اورسیکرٹریز نے شرکت کی ، تفصیلا ت کے مطابق سوات میں ممبران صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے ایک اہم اجلاس ڈیڈک دفترسیدوشریف میں چیئرمین فضل حکیم کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کے علاوہ صوبائی وزیرمحب اللہ خان کے نمائندے احسان اللہ خان پی ایس ٹو ، ایم پی اے علی محمدخان کے علاوہ دیگرممبران اسمبلی کے نمائندوں اورسیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ڈیڈک اسداللہ کے علاوہ دیگرسرکاری محکموں کے سربراہان اورمیونسپل آفیسرز اورڈسٹرکٹ کونسل کے آفیسر فضل ربی خان نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع سوات میں 54ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7کروڑ روپے کی منظوری دی گئی
جبکہ 44کروڑ روپے منظوری کیگئی ۔ جسمیں 10کروڑ روپے ڈگری کالج مینگورہ ، 20کروڑ روپے مینگورہ خوڑ کی صفائی ، 8کروڑ روپے مینگورہ خوڑ کی صفائی ، پشتوں پر خرچ کی جائیگی اجلاس میں مینگورہ شہر کی جنازگاہ ، قبرستان، سوات کے مختلف علاقوں میں بجلی سڑکوں اوردیگرترقیاتی منصوبوں پرخطیررقم کی منظوری دے کر اس بات پر زوردیاگیاکہ ترقیاتی منصوبوں کی معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ سوات کی تعمیروترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت خطیررقم خرچ کررہی ہے ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر قسم کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ترقی اورخوشحالی کے عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، منصوبوں کے معیارکاپورا پورا خیال رکھا جائے انہوں نے موجود سرکاری آفیسرز کو خبردارکیاکہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھے ، عوام کیساتھ رویہ درست نہ رکھنے والوں کو ضلع بدرکیاجائیگا، موجودہ عوامی حکومت عوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگا انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت نے ایک ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کیا ہے اور اس منصوبہ بندی پرعمل پیرا ہوکر لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے اس موقع پر انہوں نے سرکاری آفیسرز کو خبردارکیا کہ وہ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کریں۔ اپنے فرائض بطریق احسن اداکرے۔ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کررہے ہیں۔
356 total views, no views today


