سیالکوٹ: چارواہ اور معراجکے سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 خواتین زخمی جب کہ متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے ہی وقفے وقفے سے سیالکوٹ کے چارواہ اور معراجکے سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی کا سلسلہ جاری رہا، معراجکے سیکٹر کے گاؤں اکھنور گاؤں میں مارٹر گولے گرنے سے 2 بہنیں نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی ہو گئیں جب کہ متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی دونوں ن بہنوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ چناب رینجرز کی نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔
339 total views, no views today
Comments


