سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی علاقہ مدین شاہگرام پردیشاہ روڈ پر میاں شیخ بابا کے مقام پر ڈائنہ گاڑی حادثے کا شکار ،دو افراد جان بحق جبکہ دو افراد زخمی، پولیس سٹیشن مدین کے مطابق حادثہ کے بارے میں ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ۔کیوں ڈائنا گاڑی کھائی جاگری ۔ حادثہ میں دو افراشمس الھادی ولد فضل غنی سکنہ شگئ شاہگرام ،نوید ولد عمراخان سکنہ تلینگاہ شاہگرام جاں بحق ہوئے جبکہزخمیوں میں سے سید ہدایت شاہ ولد رحم گل کا تعلق شاہگرام سے ہے جبکہ رفیق احمد ولد محمد جان کا تعلق ٹانگاڑ مدین سے ہے۔زخمی افراد سول ہسپتال مدین منتقل کئے گئے۔
986 total views, no views today
Comments



