سوات (سید نیاز علی شاہ )فوڈ اتھارٹی سوات کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہدایات پر ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اور ناقص اشیاء کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔ کئ جگہیں سیل۔
ساتھ میں چوہوں سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خوراک سے وابستہ کاروباری مالکان کیستھ آگاہی نشستیں اور انسپکشنز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں خوراکی اشیاء سے وابستہ کاروبار کے انسپکشنز کئے گئے۔۔ آئسکریم فیکٹری، بیکری یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی اور سٹور سے بھاری مقدار میں چائنا سالٹ، مضر صحت چورن ،چھالیہ اور گوٹکہ برآمدگی پر سیل کئے گئے۔
مالکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔
اعلامیہ کے مطابق خوراک سے وابستہ جگہوں پر چوہوں کے روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئ ہے ساتھ میں فوڈ انسپکشنز کے حوالے سے بھی فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز مکمل فعال ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز جاری ہے۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات آفس کیساتھ 0946721071 پر رابطہ کریں۔
765 total views, no views today



