مینگورہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیراکبرخان نے کہاہے کہ سوات ایک پرامن وادی اوریہاں کے عوام ملنسار،مہمان نواز،پرامن اورمحب وطن ہیں جنہوں نے قیام امن کی خاطر بیش بہاقربانیاں دی ہیں جبکہ پویس کے ساتھ تعاؤن بھی کررہے ہیں،یہاں پر گزاراگیاوقت ہمیشہ یاد رہے گا،ان خیالات کا انہوں نے سوات پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جس طرح سوات ایک خوبصورت اورقدرتی حسن سے مالامال وادی ہے
اسی طرح یہاں کے لوگ بھی انتہائی خوش اخلاق اورمحب وطن ہیں جو علاقے کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاؤن کررہے ہیں اورخصوصاََ سوات کے صحافیوں نے بھی امن کی خاطر قربانیاں دیں جبکہ بذریعہ قلم نہ صرف علاقائی مسائل اجاگر کررہے ہیں بلکہ اپنے علاقے کی بھرپوراندازمیں خدمت بھی کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات کو ہمیشہ اپنا گھر اوریہاں کے عوام کو اپنے مخلص دوست سمجھا ہے اوریہاں پر جتنا عرصہ گزارایہاں کے صحافیوں اورعوام کا تعاؤن شامل حال رہاجہاں بھی رہوں گا یہاں کے صحافیوں اورعوام کیساتھ رابطے برقراررکھوں گا،اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق اورصدررشید اقبال نے سوات کیلئے بہترخدمات انجام دینے پر ڈی پی اوشیراکبرخان کوخراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ موصوف نے اپنی طرف سوات کے صحافیوں کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کیا جبکہ ایک اجتماعی سوچ کے تحت عوام کی خدمت کی ،انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوشیراکبرخان نے پولیس فورس کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم اورمحافظ بنانے میں اہم کرداراداکیا ہے،اس موقع پر سوات یونین آف جرنلسٹ کے سینئرنائب صدر شیرین زادہ ،سابق چیئرمین سیدشہاب الدین ،سابق جنرل سیکرٹری محبوب علی ،شہزادعالم اوردیگرصحافیوں نے بھی اظہار کرتے ہوئے شیراکبرخان کی بحیثیت ڈی پی اوسوات کیلئے دی گئیں خدمات کو سراہا۔
341 total views, no views today


