مینگورہ ،سی ای آر ٹی کنگڈم آ ف نیدر لینڈ کے تعاون سے سرٹ اور پریس فورم کا اہتمام ہوا جسمیں 12 یونین کونسلوں کے یوپی ایس سی اور وائس چیئرمینوں نے شرکت کی ،اجلاس میں کبل سرکل کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں تمام شرکاء نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اب عوام کی شکایات پرموثر کاروائی کرتی ہے اور منشیات فروشی پر موثر طریقے سے قابو پارہی ہے ، شرکاء نے کانجو پولیس سٹیشن میں نفری کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کانجو میں پولیس نفری کی کمی کو دور کیا جائے ،
شرکاء نے ڈی ٹی سی ای کی پبلک سیفٹی اینڈ جسٹس پر وگرام کو بہت سراہا اور کہا کہ اس پروگرام کی بدولت اب عوام کھلے عام پولیس سٹیشن جاسکتے ہیں اور اپنے مسائل پولیس افسران کے سامنے بیان کرسکتے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پولیس ان مسائل کو بروقت حل کرتی ہے ، عوام نے کنگڈم آف نیدر لینڈ کو بھی سراہا جس نے سوات کے پولیس اور عوام کی بہت خد ہے اور پولیس کی ضروریات کو پوری کی ہیں ، اجلاس میں شرکاء نے منیجر ڈی ٹی سی ای روح اللہ خان کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں ان کا بہت اہم کردار ہے ، شرکاء نے سوات پریس کلب اور سوات بار ایسو سی ایشن کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں دونوں اداروں کا بھر پور کردار ہے ۔
369 total views, no views today


