سوات(سوات نیوز) سوات میں گرمی شروع ہوتی ہی دریاء سوات میں نہانے والے بچے اور جوان دریاء کے تیز لہروں کی نذر ہونے لگے ہیں ۔ گزشتہ روز دریاء میں نہانے والاعزیر اف رحیم اباد دریائے سوات فضاگٹ کے مقام پر ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ لاش کی تلاش کیلئے سماجی اور فلاحی شخصیت محمد ہلال خان نے دریاء سوات میں سرچ اپریشن شروع کردیا اور علیگرامہ کے مقام پر لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔ محمد ہلال خان کا کہناہے کہ ہر سال سینکٹروں لوگ دریاء سوات کے تیز لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور پھر لاش کو تلاش کیا جاتاہے ۔ کبھی لاش جلدی مل جاتی ہے جبکہ کھی اس میں ہفتے بھی لگ جاتے ہیں ۔
1,234 total views, no views today
Comments



