سوات،سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ تک سیاحوں کا پہنچنا ناممکن ہوگیا، سڑک پر برف کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، حکومت سڑک کی حالت بہتر بنانے اور برف ہٹانے میں ناکام، سیاحوں کی گاڑیاں حادثے میں بال بال بچنے لگے، سڑک سے برف ہٹانے اور مرمت کرنے سے حکومت لاپرواہی برتنے لگی،وادی سوات میں سیاحتی سیزن شروع ہوتی ہے سیاحوں کا وادی مالم جبہ کے ٹاپ تک پہنچنا ناممکن ہوگیا ہے، مالم جبہ جانے والی سڑک پر برف نہ ہٹانے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے،
سیاح مالم جبہ تک نہیں پہنچ پاتے، سڑک پر برف کی موجودگی کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیاں پھسل جاتی ہے، جس کی وجہ سے سیاح اوپر ٹاپ تک نہیں پہنچ پاتے، سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مالم جبہ تک سڑک کو بہتر بنانے اور برف ہٹانے کیلئے انتظامات کرے تاکہ دور دراز علاقوں سے ائے ہوئے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں، سیاحوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے پچھلے سال اعلان کیاتھا کہ مالم جبہ سڑک کو دورویہ کیا جائے گا، لیکن ابھی تک اس پر کام کااغاز نہ ہوسکا، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ مالم جبہ چئیر لفٹ بھی تعمیر ہو جائیگا، لیکن ابھی تک وزیر اعلیٰ کے وہ وعدے ایفا نہ ہوسکیں، سیاحوں نے کہا کہ ہم اتنا خرچہ کرکے سوات اور مالم جبہ تک اتے ہیں لیکن جب اوپر ٹاپ تک نہیں پہنچ پاتے تو مایوس ہو جاتے ہیں،لہٰذا حکومت اس جانب فوری توجہ کرے تاکہ سیاحوں کی مشکلات ختم اور سیاحت میں مزید اضافہ ہو جائے ۔
394 total views, no views today


