سوات(سوات نیوز) سوات کے تحصیل کبل کے گاوں کوزہ بانڈئی لنڈئی شاہ نہر ٹاٹ کے قریب عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت چھوٹا سا پل بنایا تھا لیکن زیادہ ٹریفک اور لوڈ گاڑیوں کے وجہ سے وہ پل مزید استعمال کا قابل نہیں ہے ۔خراب اور تنگ ہونے کی وجہ سے گاڑی اج پل سے نیچے گرگئی ۔علاقہ کے عوام حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ پل اپنے مدد اپ کے تحت بنایا گیاتھا اور جدید دور میں پی ٹی ائی کے حکومت میں بہت خراب ہوا ہے چونکہ نہر میں کام ہورہاتھا تو اس پہ لوڈ گاڑی اتے جاتے تھے اسلئے مزید خراب ہوگیا ہے اور پل سے نیچے کے طرف کوزہ بانڈئی لنڈئی شاہ کی جو کچہ راستہ چلا گیا ہے وہ کھڈے بن گئے ہیں علاقہ کے عوام نے وزیرزراعت محب اللہ خان سے درخواست کی ہے کہ یہ ان کا حلقہ ہے لہذا پل اور راستہ کی تعمیرکو یقینی بنائیں۔
816 total views, no views today



