سوات (سوات نیوز)سوات میں امتحانی شیڈول کے اعلان کے خلاف اسکول اور کالجز کے طلباء کا احتجاج ، تھوڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرائی میں تین مقامی لوگ اور دو طلباء زخمی ، پولیس کی بھاری نفری کے موجودگی میں طلباء کا تھوڑ پھوڑ اور عوام پر تشدد ، روکنے والا کوئی نہیں ، مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں شدید ٹریفک جام ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،گزشتہ روز این سی او سی جانب سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول کے اعلان کے بعد سوات میں اسکولوں اور کالجز کے طلباء سڑکوں پر نکل ایئں اور شدید تھوڑ پھوڑ کی اور ہنگامہ کی اس دوران عوام سے راستوں کے مطالبہ کرنے پر جھڑپیں ہوئی اور پولیس کے موجودگی میں چھریوں کے وار سے تین مقامی لوگ اور دو طالب علم زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ، اس دوران مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں شدید ٹریفک جام رہا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بابوزی نے طلباء سے مزاکرات کئے اور آج گیارہ بجے بورڈ حکام اور کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس طلب کیا جس پر طلباء منتشر ہوگیے
934 total views, no views today



