مدین،مدین پریس کلب اپر سوات کے چیر مین سید معروف شاہ کی ساس انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میاندم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس سلسلہ میں سوات کوہستان جرنلسٹس فورم اپر سوات کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس مدین پریس کلب میں ہوااجلاس میں سوات کوہستان جرنلسٹس فورم اپر سوات اور مدین پریس کلب کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی
مدین پریس کلب اور سوات کوہستان جر نلسٹس فورم اپر سوات کے صحافیوں کا اہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں کالام کے صحافی رحمت دین کی طرف سے مقامی ٹویٹر میں غلط ایس ایم ایس چلانے پر شدید احتجاج کیا گیا اور اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی میں کہا گیا تھا کہ مدین پریس کلب کے چیر مین معروف شاہ انتقال کر گئے ہیں اس سلسلہ میں مدین پریس کلب میں ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ کالام کے صحافی رحمت دین غلط ٹویٹر چلانے پر فوراًمعافی مانگیں اور اپنے ٹویٹر کی تردید کریں کیوں کہ مدین پریس کلب کے چیر مین معروف شاہ زندہ حیات ہیں اور اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں کالام کے صحا فی کے اس مزاحیانہ انداز پر مدین پریس کلب اور یو نین کے صحافیوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے
مدین پریس کلب کاہنگامی اجلاس،فاتحہ خوانی
389 total views, no views today


