مینگورہ(نامہ نگار)پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہاہے کہ طلبہ کاسڑکوں پر آنا موجودہ تعلیم دشمن حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،کروناکی آڑمیں باربار تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ان کا قیمتی وقت ضائع کیاگیااورستم بالائے ستم یہ کہ اب ان سے بغیر کسی تیاری کے امتحان لیاجارہاہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ کالجوں و یونیورسٹیوں میں طویل مدت تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں جس کے باوجود طلبہ سے امتحاں لینے کا اعلان کیاگیا جس نے طلبہ میں غم وغصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی جس کا اظہار وہ احتجاجی مظاہروں کی شکل میں کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے فیصلہ پرنظرثانی کرے اورامتحان کے لئے سازگار ماحول بناکر طلبہ کی بے چینی اور پریشانی دور کرے۔
752 total views, no views today



