مینگورہ(ناصرعالم)مینگورہ شہرسمیت دیگر علاقوں میں عالمی یوم انسدادتمباکومنایاگیا،مختلف مقامات پر واک،سرکاری ملازمین،سول سوسائٹی،طلبہ اور سماجی حلقوں نے شرکت کی،گذشتہ روزمینگورہ میں عوامی ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام عالمی یوم انسدادتمباکومنایاگیااس حوالےسے واک کیاگیاجس میں طلبہ سمیت سرکاری ملازمین اور عوام نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پرشرکاء کا کہنا تھاکہ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو تمباکوکے استعمال کے مضراثرات سے آگاہ کرناہے،انہوں نے کہاکہ تمباکوکے استعمال سے ہرسال دنیابھرمیں لاکھوں افرادموت کے منہ میں چلے جاتے جبکہ لاتعدادلوگ مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوامی ویلفیئر سوسائٹی لوگوں میں یہ شعور اجاگر کررہی ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال سے نہ صرف خود دور رہیں بلکہ نئی نسل کو بھی اس سے بچانے اور محفوظ رکھنے میں بھرپور کرداراداکریں
1,010 total views, no views today



