سوات (سوات نیوز) امیر جماعت اسلامی سوات حمید الق نے کہا ہے کہ سوات کے عوام نے لبیک القد س ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیا،بیت المقد س کی حفاظت امت مسلمہ کا فرض ہے،آیندہ بھی سوات کے عوام دنیا بھر میں امت مسلمہ پر ہر قسم کے مظالم پر یک آواز ہوکر نکلیں گے اور جان و مال کی قربانیاں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے جماعت اسلامی سوات کے ضلعی دفتر سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ا سرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے،فلسطین میں بچے،بوڑھے،مرد و خواتین سمیت معذور بھی محفوظ نہیں،اسرائیل صرف فلسطین پر نہیں بلکہ پورے عرب ممالک پر قبضہ جمانا چاہتاہے،اگر اسرائیل کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو اسرائیل امت مسلمہ سمیت پوری دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،امت مسلمہ کے سرابراہان سمیت اقوام متحدہ کوخوابِ غفلت سے جاگ کر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھاکر معاشی پابندیوں سمیت اسرائیل کیساتھ ہر سطح کے تعلقات پر پابندی لگانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ پر جہاں بھی مشکل وقت آتا ہے جماعت اسلامی ان کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔
807 total views, no views today



