ڈیسک رپورٹ
ریسکیو 1122 سوات نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے
ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 98 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے۔
ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 921 ہیں۔
اس کے علاوہ 177ٹریفک حادثات ، 35 آتشزدگیاں، 16 گولی لگنےکے واقعات، 6 پانی میں ڈوبنے کے واقعات ، 01 چھت گرنے کا واقعہ، 2 مختلف نوعیت کے گیس سلنڈر دھماکے اور 24 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔
ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر ایک ہزار 294 افراد کو بچایا جن میں ایک ہزار 198 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، 96 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئی جبکہ 15 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔
ترجمان سوات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات انجینئر ملک شیر دل خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔
افسران بالا کے ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
1,393 total views, 2 views today