مٹہ، مٹہ کے علاقہ گٹ شور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے افتتاح کے موقع پر بریگیڈئیر ماجد جہانگیر نے کہا کہ تعلیم ایک سرمایہ ہے اور اس کو عام کرنے کے لیے پوری دنیا سے مقابلہ کرنا ہے اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ جب تعلیم عام ہو گی تب ہم اپنے ملک میں ترقی ،امن اور خوشحالی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا فرض بنتاہے کہ مستقبل میں بچوں کو بہتر تعلیم دے سکیں ۔لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم بھی لازمی ہے کیونکہ تعلیم یافتہ ماں ہی اپنے بچوں کو بہترین تربیت دے سکتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر محب اللہ اور علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کیاتقریب میں انہوں نے بہترین کارکردگی دیکھانے والوں کو نقد انعام اور سرٹفکیٹ بھی دیے اور معذور بچوں میں ویلچیربھی تقسیم کیں۔
350 total views, no views today


