کالام،سوات کے سیاحتی وادی کالام میں گذشتہ رات سے شدید برف باری کا سلسہ جاری ہے، اب تک وادی کالام بازار میں دو فٹ تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں چار سے چھ فٹ برف پڑ چکی ہے، محکمہ موسمیات نے برف باری کا سلسلہ دو دن تک بتدریج جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شدید برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا۔جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہی گئی۔ چھوٹے پن بجلی گھروں میں پانی جم گئے ، جس کے باعث پوری وادی تاریکی میں ڈوب گئی۔ آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑیاں پھنسی رہی۔جبکہ بحرین تا وادی کالام مین شاہراہ بند ہونے کا خدشہ ہے،
جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔سڑکوں کی بروقت بحالی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ سے ربطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ قائم نہ ہوسکا۔
394 total views, no views today


