سوات، سیکورٹی فورسز کے ساتھ زیر حراست مشتبہ شدت پسند چل بسا، ذرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا مبینہ شدت پسند حیدر علی ولد علی جان سکنہ بر کانجو سوات کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا بعد ازاں اس کو لکی مروت جیل میں حراست میں رکھا گیا تھا، مبینہ شدت پسند گزشتہ رات بیماری کی وجہ سے چل بسا، جس کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سوات کے علاقہ شموزی میں 23 سالہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق صفیہ ولد بخت روخان نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر زہریلی دوائی کھا کرزندگی کا خاتمہ کردیا، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
342 total views, no views today
Comments


