سوات(سوات نیوز) ضلع سوات کے مرکزی شہر۔مینگورہ میں رات کے وقت المناک حادثہ ،دو گھر اگ لگنے سے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
ریسکیو1122 کے مطابق مینگورہ لنڈیکس میں بخت روان نامی شخص کے گھر میں اگ لگنے کی اطلاع کے بعدفوری کارروائی کی گئی اور مسلسل کوششوں کے کی د اگ پر قابو پالیا گیا ۔
مالک مکان کے مطابق اگ شارٹ سرکٹ کیوجہ سے اچانک لگی۔جس کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دیاگیا ۔
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر ویکلز سمیت موقع پر پہنچ گئے۔تاہم اس سے قبل ہی شدت کیوجہ سے اگ دوسرے گھر تک بھی پھیل گئی تھی۔
ریسکیو اپریشن تقریبا تین گھنٹوں تک جاری رہا۔ اور مسلسل کوششوں کے بعد اگ پرقابو پالیا گیا
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
1,041 total views, no views today
Comments



