سوات: پشاور، دیر اور سوات سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے مرکزی علاقے میں 88 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
746 total views, no views today
Comments


