سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں چپریال کے مقام پر سوزوکی کار سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری ، بچوں سمیت 16 افراد شدید زخمی، ریسکیو1122 کے مطابق زخمی افراد کو سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق سوزوگی گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہہاڑی سے نیچے گرگئی ۔جسمیں خواتین اور بچوں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو ایمبولینسوں کے زریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیاگیا۔ مٹہ ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
1,009 total views, 2 views today
Comments