سوات (سوات نیوز) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بجلی گرڈسٹیشن جل گیاہے یاجلایایاہے، حکام اس واقعہ کی تہہ تک پہنچ کر عوام کو حقائق سے آگاہ کرے، مینگورہ گرڈسٹیشن میں آتشزدگی کے واقعہ بارے لوگوں میں شکوک وشبہات پائی جاتی ہے، غیرجانبدارانہ انکوائیری کی جائے، مینگورہ اورنواحی علاقوں میں بجلی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی جائے۔ لوڈمینگورہ گرڈسٹیشن کے متاثرہ تمام فیڈرز پر تقسیم کرکے لوگوں کو بجلی بحال کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ واپڈا والوں کے ہڑتال کے دوران مینگورہ شہر میں کئی ٹرانسفارمرز خراب پڑے ہیں جسے ٹھیک کرنے کیلئے کئی دن گزرجاتے ہیں جبکہ اس دوران مینگورہ گرڈسٹیشن میں آتشزدگی کے بعد پورے علاقے کوبجلی کی سپلائی بندہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے لوگوں میں شکوک وشبہات پیداہوگئی ہے کہ مذکورہ واقعہ قصداً عمداً کیاگیاہے، یایہ حادثاتی واقعہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچ کر یہ معلوم کیاجائے کہ مینگورہ گردسٹیشن جل گیاہے۔ یااس کو جلایاگیاہے۔ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق سے عوام کوآگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کیوجہ سے مینگورہ شہراورگردونواح کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے اورلوگوں کو پانی کے حصول میں شدیدمشکلات کاسامناہے مساجد میں بھی پانی ناپید ہے، لہٰذا متعلقہ حکام جنگی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کریں۔
695 total views, 2 views today