سوات(سوات نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایت پر ڈپی کمشنر سوات نے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا، دریائے سوات کے کنارے سرکاری زمینوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلٸے ہوٹلوں کو مسمار کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سوات میں پہلے اپریشن میں مدین سے کالام تک غیرقانونی تجاوزات کومسمار کیاگیاتھا اور اب دوسرے مرحلہ کا اغاز بائی پاس سے کردیاگیاہے۔ بائی پاس سڑک پر قائم نجی ہوٹلوں کے ان حصوں کو مسمار کیاگیا جو دریاء سوات کے قریب بنائے گئے تھے۔ڈی سی سوات کے مطابق غیرقانونی تجاوزات کیخلاف اپریشن بدستور جاری رہےگا۔
945 total views, 2 views today
Comments