سوات(سوات نیوز) سوات میں سیاحوں سے پانچ سو روپے کی پارکنگ فیس وصولی کا انکشاف ہواہے ۔ سیاحوں کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں نجی کارپارکنگ والے پارکنگ فیس 500 سو روپے وصول کررہے ہیں جس پر اب سیاح حضرات احتجاج کررہے ہیں سیاحوں کا کہناہے کہ ہانچ سو روپے فیس زیادتی ہے ۔ اس غیرقانونی فیس کیخلاف فوری ڈی سی سوات ایکشن لیں ۔سیاحوں کا کہناہے کہ سوات کی سیاحت کو تباہ اور بدنام کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہئےاس کے ساتھ عوام کو بھی ایسے لوگوں کی مخالفت کرنی چاہیے .
1,116 total views, no views today
Comments



