سوات، ایس ای واپڈا سوات سرکل اختر حسین نے کہا ہے کہ چکدرہ گریڈ سٹیشن سے سوات گرڈ سٹیشن تک ڈبل سرکٹ 132 کے وی لائن پر عنقریب کام شروع ہوگا جس سے لوڈشیڈنگ اور اوور لوڈنگ کا مسئلہ ختم ہوجائیگا سیدو شریف میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانہ میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن پر بھی کام کا اغاز ہوچکا ہے جسکو جلد مکمل کیا جائیگا اور مینگورہ نمبر1 اور تین فیڈرز علیحدہ ہونے کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے مکمل ہونے پر بجلی مسائل ختم ہو جائینگے۔ جبکہ چین اگو منٹیشن کے 204 کیسیز بھی منظور ہو چکے ہیں اسی طرح 162 اضافی ٹرانسفارمر بھی جلد سوات پہنچ جائینگے اور اسکی تنصیب کا کام بھی جلد شروع ہوجائیگا اور سوات سرکل میں پانچ نئے فیڈرز کی منظوری ہوچکی ہے اور اب تین مذید فیڈرز پر کام جاری ہے جن میں کبل مٹہ اور چارباغ شامل ہیں ، کھلی کچہری سے ایکسئن محمد جاوید ،شیر رحمن ،محمد یونس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور موقع پر متعدد شکایات حل کرنے کی احکامات جاری کئے ۔
700 total views, no views today


