مینگورہ ، امن اور تعلیم کے لئے کام کرنے والی طالبہ نیلم چٹان (گولڈ میڈلسٹ) نے سوات میں خواتین میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں آگاہی مہم چلایا جائے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کے فنڈز لینے والے اور ہر وقت خواتین کے حقوق کے نعرے لگانے والے کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیلم چٹان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دور ان کیا۔ انہون نے کہا کہ انتظامیہ ، سوات میں خودکشی کے بڑھتی ہوئی واقعات کے روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائیں۔اور برائے نام غیر سرکاری تنظیموں سے باز پرس کی جائے۔249
772 total views, no views today
Comments


