مینگورہ ، چکدرہ سوات میں132کے وی ڈبل سرکٹ لائن پر جلد از جلد کام شروع ہونے والا ہے جس سے کم اولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا ، اسی طرح تھانہ میں 220 کے وی گریڈ پر بھی کام شرو ع کریں گے جبکہ بریکوٹ میں 132 کے وی گریڈپر کام شروع ہو چکا ہے ، ٹرانسفارمر کے کیپسٹی کے 205 کیسز منظور ہو چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار جبریل ایس ڈی او نے واپڈا افیس میں کھلی کچہری کے موقع پر کیا ، کھلی کچہری کے میں عوام کے بلوں کومو قع پرٹھیک کرکے ان کے شکایت کا ازالہ کیا گیا ، اس موقع پرجاوید ایکس ای این اور اختر حسین بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عام لوگوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کی خد مت کیلئے ہم 24 گھنٹے تیار ہیں ۔132کے وی ڈبل سرکٹ لائن پر جلد از جلد کام شروع ہونے والا ہے‘ جبریل
760 total views, no views today


