کبل، تحصیل انتظامیہ کبل اور ٹرانسپورٹرز کے مابین معاہدہ کرایہ نامہ طے پاگیا بڑے سٹاپ پر 5روپے کمی جبکہ چند سٹاف کا کرایہ بحال رکھا گیا معاہدہ فی لیٹر 65روپے سے لیکر 105روپے کے مابین رہنے تک برقرار رہے گا عوام مستفید ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل انتظامیہ کبل اور ٹرانسپورٹرز کے مابین تیل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے تناظر میں کرایہ جات میں کمی کا معاہدہ طے پا گیا اس موقع پر اجلاس منعقد ہوا جس میں اے سی کبل نعیم خان،اے اے سی جاوید اقبال ،ٹرانسپورٹ صدور خائستہ باچا،بہادر،عالمگیر خان ،سلطان خان اور دیگر موجود تھے اجلاس میں طے شدہ معاہدے کی رو سے تمام بڑے سٹاپس پر کرایوں میں 5روپے کمی کردی گئی البتہ 20روپے کے سٹاپس میں سے چند میں کمی جبکہ کچھ سٹاپس کا کرایہ برقرار رکھا گیا تیل کی قیمت 65روپے کم ہونے اور 105روپے فی لیٹر کے حد سے بڑھنے کی صورت میں نیا معاہدہ اور نیا کرایہ نامہ جاری کیا جائے گا ۔
672 total views, no views today


