سوات، ضلع بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ خراب ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا مقامی پی ٹی سی ایل کمپلین نمبر بھی شکایت سننے کو تیارنہیں، سوات میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والے پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس گزشتہ کئی مہینوں سے سست روی کاشکار ہے جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ بروزنگ تک نہیں کرتی بار بار شکایات کے باوجو د اسے درست نہیں کیاجاتاجبکہ مقامی ایکسچینج میں اس کے لئے مخصوص نمبر 0946710161یا تو ہر وقت مصروف ہوتاہے یا اس کو کوئی اٹھاٹاہی نہیں اس طرح اس شکایات کے بارے میں ڈی ایس ایل انچارج عبدالسلام کی پی ٹی سی ایل نمبر0946712201پر باربار فون کرنے پر بھی فون کو مصروف کیا جاتاہے اور صارفین کی فون کو پی ٹی سی ایل کے اہلکار سننے تک گوارا نہیں کرتے عوام نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے مقامی عملے کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے ۔ کیونکہ پی ٹی سی ایل کو صرف اب انٹرنیٹ ڈی ایس ایل کی وجہ سے منافع ہورہاہے اور کچھ کام چور اہلکار مسلسل عوامی مسائل کو جاب بوجھ کر نظرا ندا زکرتے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ایک مرتبہ پھر خسارے میں جانے کا اندیشہ ہے۔
956 total views, no views today


