سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصراور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس پی آپر سوات درویش خان کی، ایس ڈی پی مٹہ حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ نواب خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات سمگلران گرفتار کئے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر1888گرام چرس برآمد کر لی، گرفتار منشیات سمگلرز میں فرمان علی ولد بخت نوش سکنہ پٹھان کالونی کراچی، اشمالی خان ولد طاہر خان سکنہ پٹھان کالونی کراچی، کامران ولد سلطان سکنہ سمبٹ شامل ہیں۔
600 total views, no views today
Comments