سوات (سوا ت نیوز) پی ٹی سی ایل ایکسچینج اور DRS ٹاورز سیکیورٹی گارڈز کا احتجاجی مظاہرہ، پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے لیکر سوات پریس کلب تک احتجاجی مارچ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختو خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود، صدر پی ٹی سی ایل شیر بہادر خا ن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے ڈیوٹی اور آٹھ ہزار ماہوار اجرت پر کام کرنا کہاں کا ا صاف ہے حکومت کے طرف سے مزدور کی ماہوار تنخوا 21 ہزار مقرر ہے اور ا ن بے چارے سیکیورٹی گارڈز کو آٹھ ہزار تنخوا ملتی ہے جو انتہائی زیادتی ہے آٹھ ہزار پر گھر کا چولہا جلا نا انتہائی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستا ن کی 73 سالہ دور کی ناکام ترین حکومت ہے سرکاری ملازمین بھی احتجاج پر ہے کہیں پر بھی عوام مطمئین نہیں ہے مہنگائی و بے روزگاری اور اوپر سے مزدوروں کے استحصال نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور بھی اس دھرتی کے باسی ہیں ان کی تنخواہوں میں فوری اصافہ کیا جائے ایسا نہ کیا گیا تو ان مزدورں کے ساتھ پی ٹی سی ایل کے دفاتر اور ٹاورز کو تالے لگا دینگیں انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی گارڈز پر رحم کرکے ان کے تنخواہوں میں ا ضافہ کیا جائے اور کمر توڑ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔
708 total views, 2 views today