دبئی(ان لائن )پی ایس ایل میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے پی ایس ایل میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں منگل کو دو اہم میچ کھیلے جائیں گے،لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا،پشاور زلمی کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں منگل کو ڈبل ہیڈرز کا دن ہے،پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،کوئٹہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر سے آگے بڑھنے کی جدوجہد میں مصروف ہے،اب تک کھیلے گئے سات میں سے چھ میچوں میں کوئٹہ کو ناکامی کا سامنا رہا ایک کامیابی کےساتھ کوئٹہ کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں،دوسری طرف لاہور قلندرز نے پانچ میچوں میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہوگا،دونوں ٹیمیں پلے آف کھیلنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں،میچ کی فاتح ٹیم پلے آف کی مضبوط امیدوار بن جائے گی
734 total views, 2 views today