سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سوات بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔دریائے سوات کے کنارے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ بڑی عمارتیں مسمار کردئے گئے ہیں۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحرین میں متعدد تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا
اب دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی ، فضا گٹ بائی پاس اور دریائے سوات کے کنارے سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہےدریائے سوات کے کنارے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بڑی بڑی عمارتیں مسمارکئے گئے۔سوات بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ،سرکاری زمینیوں پر غیر قانونی قبضوں چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی ٹیمیں سرگرم ہیں ۔وزیراعلی محمودخان کا کہناہے کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔
900 total views, no views today



